Cڈپٹی کمشنر وڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مستونگ عبد الرزاق ساسولی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعیم بلوچ کامختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ، انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 8 فروری 2024 22:20

ؑ مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر وڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مستونگ عبد الرزاق ساسولی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعیم بلوچ نے ا ضلع بھر کے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا واضح رہے ضلع بھر میں مجموعی طور پر انتخابی عمل انتہائی صاف شفاف اور پر امن ماحول میں منعقد ہوئے ڈپٹی کمشنر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا مستونگ حلقہ پی بی 37 این اے 261 پر ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری رہاپولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے اختتام پذیر ہوا اکثر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کافی تعداد میں نکلے مستونگ میں 110 پولنگ اسٹیشنز میں 24 مرد، 23 خواتین اور 63 کمبائنڈ تھیجہاں110 پولنگ اسٹیشنز میں 57 حساس اور 53 انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :