قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-30 پشاور III سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 04:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-30 پشاور III سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 622 تھی جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار 994 ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 33.8 فیصد رہی ۔ یہاں سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار زین عمر ارباب 11 ہزار 854 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔