بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی۔ 37 مستونگ سے جمیعت علمائےاسلام پاکستان کے امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی 13 ہزار 668 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی ۔37 مستونگ سے جمیعت علمائےاسلام پاکستان کے امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی 13 ہزار 668 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارلیمنٹیر ینز کے امید وارسردار نور احمد بنگلزئی 11 ہزار 426 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب32.97فیصد رہا۔