امیر مقام کو سوات سے شکست، شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 18:04

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) ن لیگ کے کے پی کے صدر امیر مقام کو سوات سے قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوگئی جبکہ شانگلہ سے جیت گئے ۔این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ این اے 11 شانگلہ کے 346 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیر مقام کو کامیابی حاصل ہوئی، انہوں نے 59863 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فرین54311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔