لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتال حیدرآباد و جا مشورو کے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب کا انعقاد

میں نے اپنے دور میں ہسپتال کے تمام ملازمین کے مسائل جو کہ میرے دائرہ اختیار میں تھے ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی،ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو

جمعہ 9 فروری 2024 23:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتال حیدرآباد و جا مشورو کے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو کی ریٹائرمنٹ پرہسپتال کے ایڈمنسٹریٹیو افسران،ڈاکٹرز ،نرسزاور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشنوں کے زیر اہتمام اِن کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، سول ہسپتال حیدرآباد کے لیکچر ہال میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر لمس جامشورو پروفیسرڈاکٹر اکرام الدین اجن، لمس جامشورو کے فیکلٹی ممبران پروفیسرڈاکٹر اشوک نسرانی، پروفیسرڈاکٹراقبال شاہ، پروفیسرڈاکٹرریاض احمد راجہ، پروفیسرڈاکٹر جاوید الطاف جٹ، پروفیسرڈاکٹرمحمد حامد علی،پروفیسر ڈاکٹر ارشد حسین ابڑو،پروفیسر اکرم باجوہ اور دیگر فیکلٹی ممبران سمیت ڈاکٹرز ،نرسزاور پیرا میڈیکل اسٹاف اور انتظامی افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سمیت ہسپتال کے انتظامی شعبوں میں 27سال گزارے اور یہ عرصہ پل بھر میں گذر گیا جبکہ میں نے اس عرصہ کے دوران اپنی ذمہ داریاں محنت و لگن اور ایمانداری کے ساتھ عبا دت سمجھتے ہو ئے ادا کیں، انہوں نے شرکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک ایسے پیشے سے منسلک کیا ہے جوکہ روز گا ر کے ساتھ ساتھ عبا دت بھی ہے اس لئے ہمیں محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنا ہیں، انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ کے دوران ہسپتال کے تمام ملازمین کے مسائل جو کہ میرے دائرہ اختیار میں تھے وہ ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہا اور میرے اعزاز میں سجائی گئی اتنی بڑی تقریب اس بات ثبوت ہے۔

وائس چانسلر لمس جامشورو پروفیسرڈاکٹر اکرام الدین اجن،لمس جامشورو کے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز ،نرسزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مختلف ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں نے ایم ایس کو پھولوں کے گلدستے اور سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے جبکہ انہیں پگڑی بھی پہنائی گئی اور نوکری کی27سال مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔

چارج لینے والے نئے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر منیر احمد شیخ نے اپنے خطاب میں افسران سے کہا کہ تمام ایڈمنسٹریٹیو افسران اپنی اپنی ذمہ داریاں محنت و لگن اور ایمانداری کے ساتھ عبا دت سمجھتے ہو ئے ادا کر یں کیونکہ لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتال میں آنے والے مر یض یہ امید لے کر آتے ہیں کہ اس ہسپتال میں ہر مر ض کا علا ج ہو تا ہے اور ہم صحت یاب ہو کر گھر جائیں گے لہذا ہمیں آنے والے مر یضوں کے اعتماد پر پورا اتر نا ہے، انہوں نے بتا یا کہ عام انتخابات 2024 کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے حیدرآباد اور جامشورو ہسپتالوں میں انتظامیہ الرٹ رہی، 8 فروری عام انتخابات کی رات حیدرآباد، سانگھڑ، کوٹری، کھپرو، میرپور خاص، گولارچی اور میر پور بٹھورو سے گن شارٹ کے 14زخمیوں کو سول حیدرا باد لایا گیا جہاں ان زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دی گئی اور ضرورت پڑنے پران زخمیوں کے آپریشن بھی کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی دیگر آنے والے مریضوں کو بھی طبی امداد دی گئی جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ 24 گھنٹے ہسپتالوں میں موجود تھا۔