قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 سیالکوٹ V سے آزاد امیدوار محمد اسلم گھمن کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 سیالکوٹ Vسے آزاد امیدوار محمد اسلم گھمن ایک لاکھ 30 ہزار 504 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا شمیم احمد خان 95 ہزار 988 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناس49.20فیصد رہا۔