حلقہ این اے 163 بہاولنگر IVسے پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کے امیدوار اعجاز الحق 84 ہزار 312 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 بہاولنگر IVسے پاکستان مسلم لیگ (ضیاء ) کے امیدوار محمد اعجاز الحق 84 ہزار 312 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نور الحسن تنویر 72 ہزار 145 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔