اداکار محمد احمد اور اداکارہ قدسیہ علی کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے

ہفتہ 10 فروری 2024 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) اداکار محمد احمد اور اداکارہ قدسیہ علی کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں سینئر اداکار محمد احد اور نوجوان اداکارہ قدسیہ علی کو دیکھا جا سکتا ہے جو دلچسپ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ٹک ٹاک کے طرز کی اس ویڈیو میںدونوں اداکاروں نے موٹاپے کو اجاگر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں مقامی ڈھول پر گنگنائے گئے گانے تو موٹا کتنا ہو گیا ہے کو اجاگر کیا گیا ہے جس میں محمد احمد قدسیہ علی سے مخاطب ہیں۔اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرہ کیا گیا ہے، عائشہ نعیم نامی صارف کا کہنا تھا کہ توبہ، ساکھ خراب کر رہے ہیں جبکہ ایک صارف سعدیہ افضال نے لکھا کہ محمد احمد صاحب آپ کو کیا ہو گیا ہے سر جبکہ نصرہ خان نے تھمبز ڈائون کا کمنٹ کیا، محمد شبیر لکھتے ہیں کہ اس ویڈیو سے پہلے یہ قابل عزت تھے جبکہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر حیرانی کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :