سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی

DW ڈی ڈبلیو ہفتہ 10 فروری 2024 15:40

سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2024ء) محسن داوڑ حالیہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار تھے اور وہ جمعرات کے روز ہونے والے انتخابات کے بعد نتیجے میں تاخیر اور مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

نئی جماعت کا افغانستان میں تبدیلی سے تعلق نہیں، محسن داوڑ

یہاں آ کر دیکھیں ہر طرف پی ٹی ایم نظر آئے گی، منظور پشتین

مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے حامیوں کے ہم راہ انتخابی نتیجے میں تاخیر اور دھاندلی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

مظاہرین کے مطابق پولیس نے احتجاج میں مصروف افراد کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تو تصدیق کی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا وہ واقعی پولیس فائرنگ ہی سے زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق محسن داوڑ کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ محسن داوڑ اگست دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار تئیس تک رکن قومی اسمبلی رہے۔ جب کہ اس سے قبل وہ پشتون تحفظ موومنٹ کا حصہ بھی رہے اور بعد میں انہوں انہوں نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے ایک نئی جماعت قائم کی۔ ماضی میں محسن داوڑ پشتون اسٹوڈنٹ فیڈریش اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا حصہ بھی رہے ہیں۔

ع ت/ ک م