فردوس عاشق اعوان انتخابی ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسرکو مبینہ طورپر تھپڑمارنے پرالیکشن کمیشن طلب

ہفتہ 10 فروری 2024 18:16

فردوس عاشق اعوان انتخابی ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسرکو مبینہ طورپر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو انتخابی ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے پر پیر کو الیکشن کمیشن میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق متعلقہ پولیس آفیسر کو بھی طلب کیا گیا ہے جہاں پر دونوں کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔