این اے 151 میں میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں بدلا گیا، مہربانوقریشی

ہفتہ 10 فروری 2024 18:45

این اے 151 میں میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں بدلا گیا، مہربانوقریشی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) این اے 151 ملتان سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانوقریشی نے کہا ہے کہ این اے 151 میں میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں بدلا گیا، آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کیلئے اب عدالت جاؤں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 151 ملتان سے مہر بانوقریشی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر آر او دفتر پہنچ گئیںاس موقع پر مہر بانو قریشی نے کہا کہ آر او صاحب ہیں نہ ہی کوئی درخواست موصول کرنے والا، این اے 151 میں میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں بدلاگیا۔

انہوںنے کہاکہ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے جس کیلئے میں پٹیشن لیکر آئی ہوں ، آر او صاحب اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے موجود ہی نہیں ، آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کیلئے اب عدالت جاؤں گی۔

متعلقہ عنوان :