مارکیٹوں میں پارکنگ فیس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے۔ اجمل بلوچ

کسی قسم کا ٹیکس لگانا سی ڈی اے کے اختیار میں نہیں۔ خالد چوہدری

ہفتہ 10 فروری 2024 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ - سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری - جناح سپر کے صدر اسد عزیز - ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان - سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی - آب پارہ کے جزل سیکرٹری اختر عباسی . جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی۔

جی الیون کے صدر نعیم اعوان اور ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ نے کہا ہے کہ ایک عدالتی فیصلہ کے مطابق سی ڈی اے کا ایم سی آئی کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ ایم سی آئی کی اسمبلی کا فی الحال کوئی وجود نہیں۔ اس لئے سی ڈی اے کی طرف سے مارکیٹوں میں ایم سی آئی کی عدم موجودگی میں پارکنگ میں لگانے کا کوئی اختیار نہیں۔

(جاری ہے)

اگر زبردستی کی گئی تو بھر پور مزاحمت کرتے ہوئے کسی صورت میں پارکنگ فیسں نہ لگنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ سال قبل بھی سی ڈی اے نے پارکنگ فیسں لگانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن تاجروں کی طرف سے مزاحمت پر فیصلہ واپس لیا گیا تھا کیونکہ الاٹمنٹ لیٹرز میں کمرشل ایریا میں پارکنگ سپیس مہیا کرنا سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔ اگر پارکنگ فیسں لینی ھے تو پھر پارکنگ پلازے تعمیر کرے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ٹیکس لگانے سے قبل عوامی سماعت ضروری ہے۔ اور ایم سی آئی کی تکمیل ضروری ہے۔ بلدیاتی الیکشن تک سی ڈی اے ایسا نہیں کر سکتا ہے۔ اگر کسی کو شک ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا فیصلہ پڑھ لیا،جائے۔ اس لئے افراتفری نہ پھیلائی جائے۔ پارکنگ فیس کسی صورت نہ لگنے دی جائیگی۔