ہم اپنا مینڈیٹ چوری ہونے نہیں دیں گے، ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی

ہفتہ 10 فروری 2024 22:50

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) ہم اپنا مینڈیٹ چوری ہونے نہیں دیں گے اپنے مینڈیٹ کی حفاطت کریں گے تینوں نشستوں پر دوبارہ گنتی کیلئے کورٹوں سے رجوع کریں گے ان خیالات کا اظہار این اے 217 اور پی ایس 58 سے جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی نے اپنے ضلعی آفیس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہے جو کہ الیکشن کا سب اہم ثبوت ہوتا ہے جن کی بنیاد پر ہمیں یقین ہے کہ ہمیں جیت نصیب ہوئی تھی پر یہاں بہت بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی جس کے بعد میں ہمیں شکت دی گئی جس کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ٹنڈوالہ یار کی عوام سے مخالفین جتنی بڑی تعداد میں مجھے ووٹ دیا اس کو دیکھ کر مخالفین کی نیدیں حرام ہوچکی تھی جس کے بعد ان لوگوں نے رزلٹ کے انسومینٹ بند کروادیا تھا اس کے بعد جو رزلٹ آئے اس میں رزلٹ ہی تبدیل ہوگئے تھے ہم اپنے مینڈیٹ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے۔