sپاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور وکٹ مل گئی

س*قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253سے آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

ہفتہ 10 فروری 2024 22:15

(لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور وکٹ مل گئی ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253سے آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔میاں محمد خان بگٹی کا قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔میاں محمد خان بگٹی این اے 253 کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی کے حلقے سے 46 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے میاں محمد خان بگٹی کو ٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کا میاں محمد خان بگٹی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم اور مبارک دی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کی میاں محمد خان بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے فیصلے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، میاں محمد بگٹی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شامل ہورہا ہوں، میں محمد نوازشریف اور شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں ملا تھا، آزاد جیت کر اب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہا ہوں،میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔