الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کی پٹیشن پر این اے 55 راولپنڈی کے انتخابی نتائج روک دیے، ریٹرننگ افسر سے جواب طلب

اتوار 11 فروری 2024 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کی پٹیشن پر این اے 55 راولپنڈی کے انتخابی نتائج روک دیے اور ریٹرننگ افسر سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج فارم 45 کے مطابق 50 ہزار سے زائد ووٹ سے راجہ بشارت الیکشن جیت گئے تھے، تمام ٹی وی چینلز بھی راجہ بشارت کی لیڈ اور جیت کی بابت اعلان کرتے رہے۔

سردار عبدالرازق نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کر رزلٹ تبدیل کیا گیا،فارم 47 فارم 45 کو نظرانداز کر کے جعلی طور پر تیار کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے ابتدائی سماعت کے بعد آر او سے جواب طلب کر لیا اور این اے 55 کے انتخابی نتائج روک دیے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آزاد میدوار پی ٹی آئی کے چوہدری نذیر کی پٹیشن پر پی پی 11راولپنڈی کے نتائج پر بھی حکم امتناعی جاری کر دیا۔