تتہ پانی ،مقبول بٹ شہید کا 40واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایاگیا، ریلیوں و جلسوں کا انعقاد کیا گیا

اتوار 11 فروری 2024 18:15

W تتہ پانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) تتہ پانی میں بھی عظیم حریت پسند کشمیری رہنماء بابائے قوم محمد مقبول بٹ شہید کا 40واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایاگیا،اس حوالے سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ وسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ تتہ پانی راج محل کے زیراہتمام دو الگ ریلیوں /جلسوں کا انعقاد کیا گیا،پہلی ریلی کی قیادت ضلعی صدر لبریشن فرنٹ ایاز کریم نے کی جبکہ دوسری ریلی صدرلبریشن فرنٹ راج محل ملک ابرار انجم میں قیادت میں نکالی گئی،ریلیوں کے شرکاء کی جانب سے آزادی،قائد مقبول بٹ شہید کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی،شرکاء نے پینافلیکس بینرز،پارٹی قائدین کے فوٹوزاور جھنڈے اٹھارکھے تھے،اس دوران جے کے ایل ایف /ایس ایل ایف کے کارکنان نے اپنے قائد محمد مقبول بٹ شہید کو سلامی بھی پیش کی ،پورا شہر آزادی اورشہداء کے ترانوں سے گونجتا رہا ،ریلیوں/جلسوں میں جے کے ایل ایف /ایس ایل ایف کے قائدین وکارکنان نے بھرپور شرکت کی،سنیئر رہنماء وصدر لبریشن فرنٹ تحصیل کوٹلی سردار مشتاق احمد کی زیر صدارت منعقد ہ جلسہ سے ضلعی صدرلبریشن فرنٹ ایاز کریم ،سربراہ ضلعی ویلفیئرکمیٹی سردار خضر عباس ،بانی صدر لبریشن فرنٹ تتہ پانی ملک طاہر ایوب ، انوار مغل، حامد رضا ،عماد صدیق،ایس ایل ایف رہنماء شاکر السلام،صدر ایس ایل ایف کالج یونٹ عتیق الرحمن،سردار فدا حسین ، شہباز نور ملک اور دیگرنے خطاب کیا، جبکہ صدر لبریشن فرنٹ راج محل ملک ابرار انجم کی زیرصدارت منعقدہ جلسہ سے سابق مرکزی چیئرمین ایس ایس ایف ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ ،سابق صدر لبریشن فرنٹ راج محل سردار ذوہیب احمد،صدر لبریشن فرنٹ تاہی یونٹ شیراز ملک ،ممبر لوکل کونسل سید سبط الحسن شاہ،سابق اُمیدوار ڈسٹرکٹ کونسلرانجینئر عدنان سلطانی،سماجی رہنماء سردار محمد صدیق جنہال،سابق صدر جے کے ایل ایف سعودی عرب سردار قمر،سیکرٹری مالیات مغروب ملک،نعمان کشمیری،ہارون ملک اور دیگر نے خطاب کیا ،انہوں نے محمد مقبول بٹ شہید کوعظیم قربانی پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اورانکے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجہدجاری رکھنے کا عزم کیا،مقررین نے مطالبہ کیا کہ محمد مقبول بٹ شہید کے جسدخاکی کو فوری ورثاء کے حوالے اور یاسین ملک کی فوری رہاکیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم وستم کو بند کروایا جائے اورریاست کے اندر قابض افواج کو فی الفور نکالا جائے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد مقبول بٹ شہیدایک نظریے ،سوچ،تحریک اور انقلاب کا نام ہے،انکی عظیم قربانی نے تحریک آزادی کشمیر کو بڑی جلا بخشی ،اس عظیم قربانی کو کھبی فراموش نہیں کرسکیں گئے،آج کا دن تجدید عہد نوکے طور پر منایا جارہاہے ،محمد مقبول بٹ شہیدؒ کے پیروکار انکے نظریے پر ہمیشہ قائم رہیں گئے ،اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں گئے، ان کے ادھورے مشن کے پورے ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے۔