ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن محکمہ تعلیم آزادکشمیر سید طالب حسین بخاری ایک روزہ دورے پر نیلم پہنچ گئے

پیر 12 فروری 2024 15:10

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن محکمہ تعلیم آزادکشمیر سید طالب حسین بخاری ایک روزہ دورے پر نیلم پہنچ گئے۔ سید طالب حسین بخاری نے ایلیمنٹری بورڈنیلم کے دورے کے دوران جملہ مالی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ ذاکرحسین نے ایلمینٹری بورڈ کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے نیلم ایلیمنٹری بورڈ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سید طالب حسین بخاری نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ ذاکرحسین کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شاہکوٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈل شاہی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جورا کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاسوں میں طلبا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبا کی اعتماد سازی اور مستقبل کے بارے رہنمائی کی گئی۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے سٹاف اور صدر معلمین سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :