الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر 12 فروری 2024 17:32

الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) این اے 71 سے الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ پیر کو دور ان سماعت وکیل ریحانہ ڈار نے کہاکہ فارم 45 کے مطابق ہم 50 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں، ار او کی جانب سے جو فارم 47 تیار کیا گیا اس میں ہمیں 47 ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا ۔

(جاری ہے)

وکیل ریحانہ ڈار نے کہاکہ اب سے آدھا گھنٹہ پہلے الیکشن کمیشن نے ویپ سائٹ پر ایک اور فارم 47 اپلوڈ کیا گیا۔

ممبر کمیشن نے کہاکہ کیا آپ کی استدعا ابھی بھی وہی ہے نئے فارم 47 سے کوئی فرق تو نہیں پڑا ۔ وکیل ریحانہ ڈار نے کہاکہ جی مائی لارڈ ہماری درخواست پر نئے فارم 47 سے فرق نہیں پڑا۔الیکشن کمیشن این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔