Live Updates

الیکشن 2024 ، عوام نے جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی جماعت کا صفایا کر دیا

جہانگیر ترین ایک اچھا آدمی، اچھا بزنس مین ہے فورا سیاست کو خیر باد کہہ دیا، پرویز خٹک اور محمود خان میں کتنی غیرت ہے وقت بتائے گا۔کامران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 فروری 2024 17:28

الیکشن 2024 ،  عوام نے جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی جماعت کا صفایا کر ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔10 فروری 2024ء) آج سیاسی حوالے سے دو انتہائی اہم پیش رفت دیکھنے میں آئیں۔ چئیرمین استحکام پارٹی مستعفی جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

میں پاکستانی عوام کی رائے کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔علاعہ ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کوشش اور محنت کے باوجود الیکشن میں جماعت اسلامی کو مطلوبہ نتائج نہیں دلا سکا۔

(جاری ہے)

الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دے دیا ہے۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن 2024 کا بھلا ہو پاکستان میں بے وفائی مفاد خالص اقتدار کی ہوس میں سیاست کا رنگ بدلنے کی سیاست کے منہ پر عوام نے زبردست چانٹا رسید کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی گود میں پلنے والے سابق وزرائے اعلی پرویز خٹک و محمود خان کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا صفایا ہوگیا۔

پنجاب میں جہانگیر ترین کے ہاتھوں سے جنم لینے والی آئی پی پی کا بھی قصہ تمام ہوگیا۔کامران خان نے کہا کہ پرویز خٹک محمود خان جہانگیر ترین کو ایسی بھیانک شکست ہوئی کہ رہے نام اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ۔جہانگیر ترین ایک اچھا آدمی اچھا اور بزنس مین ہے اور فورا سیاست کو خیر باد کہہ دیا،پرویز خٹک محمود خان میں کتنی غیرت ہے وقت بتائے گا۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات