الیکشن کمیشن نے 7 پولنگ سٹیشنوں پر16 فروری کو پولنگ کرانے کی ہدایت کردی

پیر 12 فروری 2024 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں 7 پولنگ سٹیشنوں پر 16 فروری کو پولنگ کرانے کی ہدایت کردی ہی. ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 253 اور پی بی 9کوہلو کے 7پولنگ سٹیشنوں پر جہاں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوسکی تھی دوبارہ پولنگ کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اب ان پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ مورخہ 16فروری 2024کو ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی بلوچستان اور دیگر لائ انفورسنگ ایجنسیز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔