ہم تیر کا راستہ روکنا چا رہے تھے، اور وہ شیر کا راستہ روکنا چا رہے تھے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

۷شعیب شاہین نے کوئی بات نہیں کرنی صرف رونا ہے،پی ٹی آئی کو عادت ہے مینڈیٹ چوری کرنے کی، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 12 فروری 2024 21:20

ڈ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) سینئر رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم تیر کا راستہ روکنا چا رہے تھے، اور وہ شیر کا راستہ روکنا چا رہے تھے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوش آیند ہوتا کہ ایک جماعت سادہ اکژیت لے لیتی ۔

(جاری ہے)

کوئی بھی جماعت اس پوزیشن میں نہیں کہ حکومت بنا لے ۔شعیب شاہین نے کوئی بات نہیں کرنی صرف رونا ہے ۔پی ٹی آئی کو عادت ہے مینڈیٹ چوری کرنے کی ۔2018میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا ۔بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو 9مئی سے نقصان ہوا ہے ۔ میں نہیں کہتا بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو گئی ،پارٹی نے ٖفیصلہ کرنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کون ہوں گے ۔