Live Updates

عمران نہیں صرف اللہ ہی پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتا ہے، مولانا طارق جمیل

منگل 13 فروری 2024 21:39

عمران نہیں صرف اللہ ہی پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتا ہے، مولانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے بتا دیا ہے کہ ان مشکل حالات میں پاکستان کو کون بچاسکتا ہے۔مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں مولانا کو نجی محفل کے دوران دین کی تبلیغ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نعرے کون بچائے گا پاکستان عمران خان، عمران خان پر بھی تبصرہ کیا اور اسے غلط قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا غلط ہے کہ عمران خان پاکستان بچائے، یہ بالکل غلط الفاظ ہیں، بلکہ صرف اللہ پاکستان کی حفاظت کرے گا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صرف اللہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے۔ یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے صرف اللہ ہی ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے وہ ہی اس جہان کا بادشاہ ہے۔ ان کا بیان سٴْن کر مذکورہ نجی محفل میں موجود شرکاء بے ساختہ ان کی حمایت کرتے ہوئے کہہ اٴْٹھے کہ بیشک، بیشک۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات