این اے 117 لاہور، انتخابی بے ضابطگی سے متعلق فیصلہ محفوظ

بدھ 14 فروری 2024 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 لاہور میں آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر کی درخواست پر بے ضابطگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ سماعت کے دور ان وکیل علی اعجاز بٹر نے کہا کہ تمام فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ فائل میں تمام فارم 45لگائیں وہ ضروری ہے، آپکا پوائنٹ ہی یہی ہے کہ فارم 45 ٹھیک فارم 47 ٹھیک نہیں ہی وکیل علی اعجاز بٹر نے بتایا کہ فارم 47 کی تشکیل کے لیے ریٹرننگ افسر کا دروازہ بند کردیا گیا، ہمیں اندر جانے نہیں دیا گیا،پولیس سہولت کاری کا کردار ادا کررہی تھی۔

الیکشن کمیشن میں پولیس کی ریٹرننگ افسر داخلہ روکنے سے متعلق وڈیو چلا دی گئی۔الیکشن کمیشن نے این اے 117لاہور سے متعلق انتخابات بیضباطگیوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔