شجاعت حسین سے اعجازالحق کی ملاقات ، حکومت سازی پر گفتگو

بدھ 14 فروری 2024 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کے سربراہ محمد اعجاز الحق اور (ق )لیگ سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں حکومت سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ چوہدری شجاعت کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دینے آیا ہوں، وہ ہمارے بزرگ اور مشکل کے ساتھی ہیں، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے اتحاد کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے ملاقات ہوئی، دوستوں سے مشاورت کریں گے، دوستوں سے مشاورت کر کے چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات کروں گا، تحریک انصاف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ابھی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوںنے کہاکہ کستان کے مفاد کا سوچیں گے تو مسائل بھی حل ہو جائیں گے، یہ جھگڑے کی بات نہیں کہ کون کس کے ساتھ کہاں بیٹھا ہوا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جس سے بات ہو رہی ہے وہ پارٹی سطح پر ہورہی ہے انفرادی نہیں، ملک کے لیے جو خدمت کر سکے کریں گے۔یاد رہے کہ محمد اعجاز الحق این اے 163 بہاولنگر سے کامیاب ہوئے ہیں۔