اسلام آباد،راہزنی کی وارداتو ں میں مطلو ب سابقہ ریکا رڈ یا فتہ منظم-"فراز گر وہ "کے تین ارکان سر غنہ سمیت گرفتار

بدھ 14 فروری 2024 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب سابقہ ریکا رڈ یا فتہ منظم-"فراز گر وہ "کے تین ارکان کو سر غنہ سمیت گرفتار کرکے اسلحہ کی نو ک پر چھینے گئے مو ٹر سائیکل،قیمتی مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ سبزی منڈی پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب منظم "فراز گر وہ -"کے تین ارکا ن کو سر غنہ سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے مو ٹر سائیکل، قیمتی مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت سرفراز عرف فراز ، عبدالخالق اور احمد شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ سبزی منڈی کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،"پکار- "15 یا"آئی سی ٹی ایپ "15-پر اطلا ع کریں۔

متعلقہ عنوان :