،ْبڑے پیمانے پر دھاندلی اور نتائج میں رد وبدل کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاج کی حمایت اعلان

بدھ 14 فروری 2024 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے حالیہ انتخابات میں آر او اور ڈی آر او کے زریعے بڑے پیمانے پر دھاندلی اور نتائج میں رد وبدل باالخصوص اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پشتون خوا میپ کے چئیرمین خوشحال خان کاکڑ این ڈی ایم کے چئیرمین محسن داوڑ کے نتائج کو تبدیل کرنے کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی حمایت کااعلان کیا گیا ساتھیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آج 15فروری کو صبح11بجے صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔