جہانگیرترین کے استعفے سے آئی پی پی کا سفر نہیں رکے گا‘ فردوس عاشق اعوان

دھاندلی کا شور مچانے والوں کو اپنا الزام ثابت بھی کرنا پڑے گا‘ سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی

جمعرات 15 فروری 2024 14:19

جہانگیرترین کے استعفے سے آئی پی پی کا سفر نہیں رکے گا‘ فردوس عاشق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے استعفے کے ساتھ آئی پی پی کا سفر نہیں رکے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ آئی پی پی عبدالعلیم خان کے نام سے رجسٹرڈ ہے،گزشتہ روز جو چار لوگ آئی پی پی میں شامل ہوئے وہ کسی ہیلی کاپٹر سے نہیں بلکہ زمینی اور عوامی راستے سے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں کو اپنا الزام ثابت بھی کرنا ہوگا،خالی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوگا۔