پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا کیس، فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی

جمعرات 15 فروری 2024 17:18

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا کیس، فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑمارنے کے کیس میں تحریری طور پر معافی مانگ لی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فردوس عاشق عوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اس دوران فردوس عاشق اعوان اور تھپڑ کھانے والے پولیس اہلکار کی جانب سے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا۔دورانِ سماعت ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے فردوس عاشق سے استفسار کیا کہ آپ کون ہوتی ہیں قانون ہاتھ میں لینے والی اس پر فردوس عاشق نے اپنے مقف میں کہا کہ اس پولنگ اسٹیشنز پر ٹھپے لگ رہے تھے، عجیب ماحول تھا، جوا ہوا غلط ہوا، میں اس پر معافی مانگتی ہوں، قانون کا کام تھا مجھے تحفظ دیتا، ہجوم ہراساں کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے جواب میں کہا کہ پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی لیکن میں معذرت کرتی ہوں۔اس پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ ہم آپ سے تھپڑ مارنے کی توقع نہیں رکھتے تھے۔ای سی پی بینچ کے مطابق الیکشن کمیشن آج کی سماعت کا حکم نامہ بعد میں جاری کرے گا۔فردوس عاشق اعوان نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن سیدرخواست کی ہے کہ تھپڑ مارنے سے پہلے اور بعد کے حالات کا بھی جائزہ لیا جائے۔

فردوس عاشو اعوان نے کہا کہ فرطِ جذبات میں یہ واقعہ ہوا، افسوسناک تھا، نہیں ہونا چاہیے تھا، پولیس اہلکار کی ذمہ داری تھی مجھے تحفظ فراہم کرنا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار مخالفین کی ایما پر کام کر رہا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے 10 فروری کو اپنے ایکس اکانٹ پر ایک ویڈیو بیان کے ذریعے اپنا مقف عوام کے سامنے رکھا تھا۔