این اے 163 بہاولنگر سے اعجاز الحق کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف شوکت بسرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 15 فروری 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 163 بہاولنگر سے اعجاز الحق کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف شوکت بسرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شوکت بسرا کی این اے 163 کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں جو کہوں گا سچ کہوں گا۔

چیف جسٹس نے کہا عدالت میں تقریر نہیں کرنے دوں گا صرف قانونی بات کریں۔ شوکت بسرا نے کہا کہ میں پہلے کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، میں اپنے حلقہ میں الیکشن لڑ کر 98 ہزار ووٹ لئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہ عدالت بہاولنگر کے ریٹرننگ افسر کو کیسے طلب کر سکتی ہے؟ ۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔