نامورگلوکارغلام عباس نمونیا میں مبتلا

طبعیت بگڑنے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں داخل کرادیا گیا

جمعہ 16 فروری 2024 12:05

نامورگلوکارغلام عباس نمونیا میں مبتلا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) ماضی کے نامور غزل گائیک غلام عباس نمونیا میں مبتلا ہوگئے، غلام عباس کو لاہور کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

معروف غزل گائیک غلام عباس کے بیٹے حیدر عباس کے مطابق ان کے والد کراچی سے لاہور آنے پر نمونیا میں مبتلا ہوگئے۔ حیدر عباس نے مزید بتایا کہ طبعیت بگڑنے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔