Live Updates

مولانا فضل الرحمان سمیت 5کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 16 فروری 2024 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 5 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق این 220 سے جے یو آئی ف کے محمد عثمان بادینی جبکہ این اے 261 سے جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب قرار پائے ہیں۔این اے 262 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ عادل خان بازئی اور این اے 264 سے پی پی پی کے جمال خان رئیسانی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی کامیاب قرار دیا ہے۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات