محسن داوڑ نے این اے 140 میں انتخابات کالعدم قرار دیکر دوبارہ کروانے کی درخواست دیدی

ہفتہ 17 فروری 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 کے امیدوار محسن داوڑ نے الیکشن کمیشن میں اپنے حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کروانے کی درخواست جمع کروادی۔الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں محسن داوڑ نے مقف اپنایا کہ این اے 40 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

(جاری ہے)

محسن داوڑ نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران ان کے حلقے کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں سے عسکریت پسندوں نے پولنگ مواد چھینا، شرپسندوں نے 2 پولنگ اسٹیشنوں کو پولنگ کے دن بم سے اڑا دیا۔انہوںنے کہاکہ 14 پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن عملے سے پولنگ مواد چھینا گیا اور ان افراد نے فارم 45 پر صفر ووٹ لکھ دیا جبکہ کچھ مقامات پر شرپسندوں نے پولنگ مواد کو آگ بھی لگا دی تھی۔