سرگودھا،تیز رفتار ٹرک کی کار کو ٹکر میں ڈاکٹر سمیت تین نوجوان جاںبحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا

اتوار 18 فروری 2024 14:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) تیز رفتار ٹرک کی کار کو ٹکر میں ڈاکٹر سمیت تین نوجوان جاںبحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔متوفین کو سپردخاک کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ حیدرآباد تھل کے قریب تیزرفتار ٹرک کی کار کر ٹکر میں مگسی اور سدوزئی فیملیز کے ڈاکٹر سمیت تین نوجوان محمد ابراہیم خان مگسی، سجاد حسین خان مگسی، ڈاکٹر محمد ذین خان سدوزئی جانبحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئیں جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں مولانا سید عرفان حیدر نقوی، مولانا عجرت حسین اور پیر غوث شاہ چھتر شریف نے پڑھائی اور متوفین کو علاقہ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تاہم اس حادثہ پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔