کوئٹہ، 9 فروری کو ریٹرننگ آفیسران نے تبدیل کرکے ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کردیا :ین العابدین خان

اتوار 18 فروری 2024 18:40

^ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں زین العابدین خان خلجی ، ملک فیصل دہوار نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 اور 45 کوئٹہ میں بد ترین دھاندلی کرکے پریزائیڈنگ آفیسران کی فراہم کردہ فارم 45 کو 9 فروری کو ریٹرننگ آفیسران نے تبدیل کرکے ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کردیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ملک لیاقت لہڑی، عبدالحکیم زرین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عمر خان بابر، جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین مہوش جنجوعہ سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور فارم 45 کے نتائج کے اجراء کے بعد فارم 47 اور 48 میں ردو بدل کرنے والے آر اوز کے خلاف تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لاکر جیتے ہوئے حقیقی نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

فارم 45 کے مطابق ہم نے دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دی اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ کرپشن کے ذریعے ٹیمپرنگ کے مرتکب آر اوز کے خلاف قانونی کارروائی کرکے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اپنے عہدے اور حلف سے روگردانی کرکے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہم چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں فارم 45,47 اور 48 میں ٹیمپرنگ کا نوٹس لیکر پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ آفیسران کو طلب کیا جائے ہم تمام ثبوت دینے کے لئے تیار ہیں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

پاکستان تحریک انصاف پر امن طریقے سے اپنے حق کے لئے آواز بلند کرے گی اگر مقتدرہ قوتوں کوالیکشن کی بجائے سلیکشن کرنی تھی تو عوام کو تکلیف اور ملک کا سرمایہ خرچ کرنے کی بجائے سلیکٹڈ لوگوں کا اعلان کیا جاتا ہم سر و چشم قبول کرتے دھاندلی زدہ انتخابات منظور نہیں کو کالعدم قرار دیکر صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔