Live Updates

الیکشن کمیشن نے امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے

اتوار 18 فروری 2024 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے۔ذرائع کے مطابق 8 فروری کے الیکشن میں علی امین گنڈا پور این اے 44 اور پی کے 113 پر کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈاپور کا نام نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 کے خانے کا اندراج نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات