ووٹ ملا بھی ہے اور ماننا بھی نہیں ہے افسوس ملک میں یہ روایت چل پڑی ہے،سید خورشیدشاہ

چیف جسٹس آف پاکستان کو کمشنر راولپنڈی کے مبینہ الزامات پر وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی، راولپنڈی کے تمام بیلٹ باکس کھول دیے جائیں،رہنماپیپلزپارٹی

اتوار 18 فروری 2024 19:55

ووٹ ملا بھی ہے اور ماننا بھی نہیں ہے افسوس ملک میں یہ روایت چل پڑی ہے،سید ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ ملا بھی ہے اور ماننا بھی نہیں ہے افسوس ملک میں یہ روایت چل پڑی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو کمشنر راولپنڈی کے مبینہ الزامات پر وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی، آسان معاملہ ہے راولپنڈی کے تمام بیلٹ باکس کھول دئیے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں ہمارے ساتھ بھی دھاندلی کی گئی لیکن جمہوریت کی خاطر ہم نے اپنا دل تھام لیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ الیکشن کے نتائج کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، پیر پگارا میرا چھوٹا بھائی ہے،پیر صاحب پگارا نے کچھ اشارے دیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک دو نشستیں لینے والی پارٹیوں کو جمہوریت سوٹ نہیں کرتی سب جانتے ہیں جب حکومت سازی آخری مراحل میں تھی تو یہ سلسلے شروع کیے گئے تھے ۔