شہباز شریف سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کی ملاقات

ہمیں ملک بلخصوص بلوچستان کی فلاح ، بہبود کیلئے تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے،سابق وزیر اعظم

اتوار 18 فروری 2024 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک بلخصوص بلوچستان کی فلاح ، بہبود کے لئے تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنماء نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

ملاقات ملک احمد خان ، عطاء تارڑ اور میاں شہباز شریف کے صاحبزادے میاں سلمان شہباز بھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان کے میگا پراجیکٹس، صحت تعلیم ، سی پیک، امن وامان جیسے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور سی پیک کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے جیسے معاملات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔اس موقع پر میر عاصم کرد گیلو نے میاں شہباز شریف کو بلوچستان میںحکومت سازی کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام سمیت آزاد منتخب ہونے والے اور اپنی جماعت کے نومنتخب اراکین بلو چستان اسمبلی سے متعلق تفصیلات سے بھی آگا ہ کیا۔

اس پرسابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے رابطوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک بلخصوص بلوچستان کی فلاح ، بہبود کے لئے تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔