لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی

پیر 19 فروری 2024 13:02

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نےپیر کو درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار لاہور کے مقامی وکیل آفاق احمد نے دائر درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ہونے والے انتخابات کو الیکشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکی ہے،پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے۔