شدید برفباری ،بارش میں شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایات

پیر 19 فروری 2024 17:22

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر وچیئرمین ڈی ڈی ایم اے راجہ عارف محمودنے شدید برفباری ،بارش میں شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری باالخصوص رات کے سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایات دی ہیں۔جملہ ریسکیو سروس کے ادارہ جات ٹریفک و ٹوریسٹ پولیس، محکمہ شاہرات و برقیات اور ریسکیو سروس 1122کے عملہ کو ہمراہ ایمبولینس و مشینری مستعد و حاضر رہنے کی ہدایت دی ہیں۔

ضلع بھر میں موجود 500 سے زاہد سیاح حضرات بخیریت ہیں۔ سیاح حضرات جہاں ہیں وہی پر رہیں۔

(جاری ہے)

اتوار سے ہونے والی بارش اور برف باری تاحال جاری ہے لوئر نیلم میں بارش جبکہ بالائی نیلم میں برف باری ہو رہی ہے۔مرکزی شاہراہ نیلم چلہانہ تا لوات ٹریفک کے لیے بحال ہے تاہم لوات سے بوجہ لینڈ سلائیڈنگ شاہراہ نیلم ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اپر نیلم، گریس،شونٹھر، کیل،شاردہ،سرگن اور لوات بالا میں تقریبا اڑھائی فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرکزی پولیس کنٹرول روم کے علاوہ تحصیل سطح پر قائم کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے سفر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد کے لیے درج ذیل 0582193000505821920001058219208060355640011203558126666نمبرات پررابطہ کریں۔ \378