Live Updates

وفاق سے اپنا حق مانگیں گے خیرات نہیں چاہئے ، علی امین گنڈا پور

پیر 19 فروری 2024 17:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصا ف کی جانب سے خیبرپختونخواہ کیلئے نامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیرا ت نہیں ساڈا حق ایتھے رکھ ،وفاق سے اپنا حق مانگیں گے خیرات نہیں چاہئے،پارٹی شمولیت کیلئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔

پشاور میں سماعت کے بعد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی بحران کو ختم کرنے سے متعلق ان کی پارٹی بہت جلد اقدامات کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ساڈا حق ایتھے رکھ، یہی میرا نعرہ ہے۔ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیںگے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگ لیں گے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پی کے ساتھ اتحاد کی شرائط رکھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سے اتحاد صرف ہمارے مطالبات تسلیم ہونے کی بنیاد پر ہوگا۔اتحاد کے لیے شرط پارٹی چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی پی سے نکلنا ہے،جب تک پرویز خٹک اور محمود خان پی ٹی آئی پی میں ہیں اتحاد ممکن نہیں۔معاملات سے متعلق قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔کچھ شرائط ہے اگر وہ پوری ہو جائیں تو اسی وقت اتحاد کر لیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی شمولیت کیلئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات