حلقہ این اے 117 کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، عبدالعلیم خان

پیر 19 فروری 2024 22:17

حلقہ این اے 117 کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، عبدالعلیم خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 117 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آئی پی پی کے صدر نے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔