این 43 ٹانک میں ری پولنگ کے بعد تحریک انصاف نے میدان مار لیا

الیکشن کمیشن کے حکم پر 6 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی، تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے داور خان کنڈی کامیاب قرار

muhammad ali محمد علی پیر 19 فروری 2024 19:48

این 43 ٹانک میں ری پولنگ کے بعد تحریک انصاف نے میدان مار لیا
ٹانک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری 2024ء ) این 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل مکمل، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے حکم کے بعد این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ ری پولنگ کے بعد 6 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہو گئی جس کے بعد تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا۔

تحریک انصاف نے داور کنڈی نے 64 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، جبکہ جے یو آئی ف کے اسد محمود نے 63 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 43 ٹانک کا سرکاری بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کے امیدوار اسد محمد کی درخواست پر حلقے کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کے انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن جیتنے والے امیدواروں کے ایک ساتھ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بجائے اقساط میں نوٹیفیکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی اس پریکٹس پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کے مطابق صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہنے والے الیکشن کمیشن کی جانب سے اقساط میں الیکشن جیتنے والے امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ ماضی میں روایت رہی ہے کہ ہر الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن الیکشن جیتنے والے تمام امیدواروں کے ایک ساتھ نوٹیفیکیشن جاری کرتا تھا، تاہم اس مرتبہ پہلے سے شدید تنقید کی زد میں رہنے والے الیکشن کمیشن نے اس رویت کو بھی توڑ دیا ہے۔