برطانوی ولی عہد غزہ جنگ پرپریشان، حل تلاش کی کوشش

کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مختلف پہلوئوں پر کوششیں کی جائیں گی،بیان

منگل 20 فروری 2024 12:28

برطانوی ولی عہد غزہ جنگ پرپریشان، حل تلاش کی کوشش
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) برطانوی تخت کے وارث(ولی عہد)شہزادہ ولیم کے دفتر نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ غزہ اور مشرق وسطی میں تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے اپنے "انسانی مصائب کے اعتراف" کی عکاسی کرنے کے لیے متعدد سرگرمیاں کریں گے اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مختلف پہلوئوں پر کوششیں کی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینسنگٹن پیلس نے کہا کہ اکتالیس سالہ شہزادہ ولیم خطے میں انسانی امداد فراہم کرنے کے ذمہ دار اداروں اور افراد سے ملاقات کریں گے اور زمینی صورتحال کے بارے میں ان سے بریفنگ لیں گے۔

پرنس آف ویلز نفرت اور یہود دشمنی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے وجوانوں سے بات کرنے کے لیے ایک عبادت گاہ کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

2018 میں شہزادہ ولیم برطانوی شاہی خاندان کے سینیر ارکان کا پہلا فر ہیں جنہوں نے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اپنے والد کنگ چارلس کے ساتھ جو اس وقت کینسر کے علاج کے دوران سرکاری عوامی فرائض سے غیر حاضر ہیں ولیم سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کچھ ہائی پروفائل مصروفیات کریں گے۔

ان کی اہلیہ کیٹ بھی پیٹ کی سرجری سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔ولیم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ اور شہزادی 2023 کے آخر میں پیش آنے والے واقعات سے گہری تشویش میں ہیں اور تمام متاثرین، ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو صورت حال پر نظر رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔