گورنرپنجاب کیلئے مخدوم احمد محمود، قمرزمان کائرہ اورندیم افضل چن کے نام زیرغور

بدھ 21 فروری 2024 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت سازی اور پاور شیئرنگ کے فارمولے پر اتفاق رائے کے بعد پیپلز پارٹی میں گورنر پنجاب کے لیے 3 نام زیر غور ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے کیونکہ وہ مسلم لیگ کے لیے بھی قابل قبول ہوں گے۔