جہانیاں ، پولیس ایمرجنسی 15 پر بم دھماکے کی جھوٹی اور من گھڑت اطلاع،پولیس نے کالرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 21 فروری 2024 22:45

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) پولیس ایمرجنسی15پر بم دھماکے کی جھوٹی اور من گھڑت اطلاع،پولیس نے کالرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں واقع چک نمبر122دس آر سے عبدالرزاق نامی شخص نے پولیس ایمرجنسی نمبر15پر اپنے موبائل نمبر 03017814521سے اطلاع دی کہ چک مذکورہ میںایک نامعلوم شخص بم دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اگر پولیس بروقت نہ پہنچی تو وہ کچھ بھی کرسکتا ہے ۔

اطلاع موصول ہونے پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چک نمبر122دس آر پہنچی ،تحقیقات پر وقوعہ کی تصدیق نہ ہو سکی اور کال جھوٹی اور من گھڑت ثابت ہوئی جس پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے کالر عبدالرزاق ولد سلیمان باگڑی کے خلاف جھوٹی کال کے ا رتکاب پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔