دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کردیا جائے، شعیب شاہین

بدھ 21 فروری 2024 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کردیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ فارم 45 رزلٹ ہوتا ہے، فارم 47 صرف اسٹیٹمنٹ ہوتی ہے، اسٹیٹمنٹ ایک شخص بناتا ہے جس میں بدنیتی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فارم 45 پر ایک ووٹ کا بھی اعتراض نہیں آیا، الیکشن کے نتیجے میں بنیادی اہمیت فارم 45 کی ہوتی ہے، این اے 47 کے آر او نے فارم 45 کے برخلاف نتیجہ بنایا، رزلٹ میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے، بے ایمانی پہلے ہی ظاہر ہوچکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر میری گاڑی کے باہر حملہ ہوتا ہے، میں نے الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ دے دیا ہے، جبکہ ریٹرننگ افسر سے کام کروانے کے لیے طاقت کا استعمال ضروری ہے۔