لاہور کے سکولز، کالجر میں ماحولیات سے آگاہی کا پیریڈ رکھنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا

جمعرات 22 فروری 2024 12:15

لاہور کے سکولز، کالجر میں ماحولیات سے آگاہی کا پیریڈ رکھنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے تمام سکولز اور کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن فوری تمام اسکولز اور کالجز کو آگاہ کرے۔تحریری حکم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میں سکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی۔تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ پی ایس ایل کے میچزکے دوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی، پی ایس ایل میں شہریوں کے لیے ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔