سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کا اجمل خٹک کشرکی وفات پرتعزیت کا اظہار

جمعرات 22 فروری 2024 15:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے نامور صحافی، کالم نگار اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے سابق صدر اجمل خٹک کشر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مرحوم باچا خان اور ولی خان کے نظریات اور فکر کے سچے پیروکار تھے، انہوں نے زمانہ طالب علمی سے پشتون قومی تحریک کے سائے تلے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ، مرحوم آخری سانس تک قومی تحریک کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے، انہوں نے سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ قلم کے ذریعے بھی اپنی قوم کے لئے آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ صحافت اور کالم نگاری کے میدان میں بھی مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات ان کے اہل خانہ کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے لئے بھی صدمے کا باعث ہے، عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔