سندھ ہائیکورٹ،پی ٹی اے کو ملک بھر میں ایکس کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم
جمعرات 22 فروری 2024 21:05
(جاری ہے)
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ کون بند کرتا ہے کس نے حکم دیا ہے اسے بند رکھنے کا درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایکس بند رکھنے اور سروس کو سست رکھنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے، پی ٹی اے سے پوچھا جائے کہ کس نے ایکس بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہی صحافیوں اور جن کی روزی روٹی ایکس سے وابستہ ہے انہیں شدید مشکلات ہیں، ذرائع ابلاغ اور ریسرچ سے وابستہ لاکھوں افراد کو ایکس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔
وکیل نے بتایا کہ غزہ فلسطین کو فنڈز فراہم کرنے والوں اور معلومات تک رسائی کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔اس پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ کتنے دن سے ایکس سروس بند ہی ہم نے تو پہلے بھی ایک درخواست میں انٹر نیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست اس کیس سے مختلف ہے، جس دن سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان دیا تھا کہ ہم نے کس طرح دھاندلی کرائی اس دن سے ہی ایکس بند ہے، کمشنر راولپنڈی کے اعتراف کے بعد لوگ تنقید کررہے تھے۔بعد ازاں عدالت عالیہ نے ہدایت دی کہ ایکس کی سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے اس حوالے سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے پی ٹی اے کو بلا جواز انٹر نیٹ ویب سائٹس ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا۔مزید قومی خبریں
-
پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پرویز الٰہی
-
لاہور، لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کی بذریعہ ٹیلی فون ایم پی پی کے سیکریٹری اطلاعات رضوان احمد فکری کی عیادت
-
امریکا،ایران کشیدگی: امتِ مسلمہ فوری اتحاد کا مظاہرہ کرے ، مولانا بشیر فاروقی
-
وزیر ریلوے کا جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وزیر ریلوے کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پردکھ کا اظہار
-
ٹرک نے شہری کچل دیا، ڈرائیور موقع پر گرفتار
-
پنجاب کے سکولوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑروپے کا نان سیلری بجٹ جاری
-
گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاہور کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ دمہکے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد
-
رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام اور اقوامِ متحدہ یوتھ ٹاسک فورس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
-
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر ہونے والے افسوسناک حملے اور ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.