پیپلز پارٹی نے سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

جمعرات 22 فروری 2024 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے پی پی 213سے منتخب سید علی حیدر گیلانی کو نامزد کیا۔سید علی حیدر گیلانی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی واصف مظہر راں،اقبال سراج،میاں کامران عبداللہ مرال،سید عامر علیشاہ،سردار غضنفر لنگاہ،قاضی احمد سعید حبیب خان گوپانگ،رئیس نبیل احمد،علمدار قریشی ،انعام باری اور مخصوص نشستوں پر منتخب شازیہ عابد نیلم جبار اور نرگس فیض ملک نے علی حیدر گیلانی کو پارلیمانی لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔